بھٹکل:19/اگست(ایس او نیوز)’’امن وانسانیت ‘‘قومی مہم کی مناسبت سے ’’امن و انسانیت ‘‘ کے عنوان پر اترکنڑا ضلع سطح پر پرائمری، ہائی اسکول اور پی یوکالج طلبا کے لئے مصوری (ڈرائنگ)مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع مہم کے ضلعی کنونیر ایم آر مانوی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تینوںسطح پر اول، دوم اور سوم کے طورپر الگ الگ نقد مع سند انعامات دئیے جائیں گے۔ اسکول وکالج کی سطح پر مقابلہ کا اہتمام کر کے ان میں صرف تین بہترین تصویروں کو یکم ستمبر سے پہلے منتظمین تک پوسٹ ، کورئیر کے ذریعے روانہ کردیں۔ ایک اسکول اور کالج کی طرف سے صرف تین طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔ اے 4سائز میں واٹر کلر ، اسکیچ اور پنسل کے ذریعے موضوع کے متعلق تصویریں بنانے کی بات پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔ اسکول اور کالج صدر مدرس یا پرنسپال کی تصدیق کرنے کے بعد مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ کریں۔
ایم ، آر ، مانوی، سنچالک شانتی متو مانویتے ابھیان، نیو شمس اسکول ، جامعہ آباد روڈ، بھٹکل ۔ موبائیل :9886455416